Featuredتجارت

کراچی والوں پر رمضان میں مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا

کراچی والوں پر رمضان میں مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

شہر قائد کے مکینوں پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، وسائل سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9.05 روپے فی یونٹ رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close