Featuredدنیا

امریکی عدالتوں کی جانب سے کچھ ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی

عالمی عدالت انصاف نے امریکی عدالتوں کی جانب سے کچھ ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دےدیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کو غیر قانونی دیتے ہوئے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہرجانے کی رقم بعد میں طے کی جائےگی۔دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں،ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی تھیں۔

پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی اور ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close