Featuredاسلام آباد

شہباز گل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر موخر

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم ایک بار پھر مؤخرہوگئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل اسلام آباد کی ضلع کچہری پیش ہوئے ۔

دوران سماعت جج نے شہباز گل سے مکالمہ کیا کہ آپ تو بیرون ملک جارہے ہیں، اس پر پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہرجارہا ہوں،جنرل شعیب کے فیصلے پرسلام آپ کو پیش کرتا ہوں،جس پرجج نے استفسارکیا کہ آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟ شہبازگل نے جواب میں کہا کہ دور جانا ہے،تھوڑی مہربانی کردیں! اس پر جج نے کہا کہ آپ کوکون ساپیدل جانا ہے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کی لاہور ہائیکورٹ سے ملنے والی چار ہفتوں کی مہلت کب شروع ہوگی؟شہباز گل نے کہا جب میں ملک سے باہرجاؤں گا اس دن سے آغاز ہوگا۔جج نے شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close