Featuredتجارت

چائے، پھل، سبزیاں، چینی، مشروبات، گندم کا آٹا، کوکنگ آئل سب مہنگا، عوام کیا کھائیں؟

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو،مارچ میں مہنگائی پونے چارفیصد اضافے کے ساتھ سالانہ بنیاد پر 35 فیصد سے زیادہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ ماہ چائے،پھل، سبزیاں،چینی، مشروبات، گندم کا آٹا، کوکنگ آئل، گھی اور گاڑیوں سمیت سب کچھ مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.72 فیصد کا اضافہ ہوا۔مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی۔شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کےمطابق دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد تک پہنچ گئی،پھل، سبزیاں، مشروبات، آٹا، گندم، گھی اور خوردنی تیل مہنگے،کپڑے، گھریلو سامان، گاڑیاں، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سگریٹ 74،چائے 28 اور پھل 20 فیصد مہنگے ہوئے،مارچ میں ٹماٹر 13 فیصد، چینی ساڑھے 12،مشروبات 12 فیصد مہنگے ایک ماہ میں آلو 11 فیصد،گندم اورآٹا 8 فیصد تک مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کوکنگ آئل 7،سبزیاں 6، گھی 5 اوردودھ بھی مہنگا ہوا، کپڑے13 فیصد، گاڑیاں 7 ،بجلی ٹیرف 6 فیصد سے زیادہ بڑھا،رپورٹشادی ہال، تعمیراتی سامان،اسٹیشنری، موٹرفیول اورکرائے بھی بڑھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close