Featuredاسلام آباد
عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے معلق نیب کی تحقیقات چیلنج کردی
سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے معلق نیب کی تحقیقات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان،بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ ڈویژن بنچ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر پیر کو سماعت کرے گا۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ نیب کو میرے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کرچکے ہیں۔