فیصل آباد میں آٹا لینے آیا ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا ۔
فیصل آباد میں ملت روڈ پر فری آٹا لینے آیا ایک شخص جاں بحق،50 سالہ روزے کی حالت میں آٹے کےانتظار میں زندگی کی بازی ہارگیا۔
ریسکیو نے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص دھنولا کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں 5 لاکھ 22 ہزار 125 آٹے کے تھیلے تقسیم ہوئے، ترجمان پنجاب حکومت
واضح رہے اس سے قبل بھی آٹےکے حصول کے لیے ملتان ،چارسدہ ،پشاور اورساہیوال میں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔