آدمی کا ایسا کارنامہ کے دماغ دنگ رہ جائے
ہمارے یہاں بچیاں کھیل کھیل میں گڈے اور گڑیا کی شادی کرواتی ہیں مگر آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک آدمی نے حقیقت میں نہ صرف ایک گڑیا کے ساتھ شادی کر رکھی ہے بلکہ اس سے بچے بھی پیدا کر رہا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کا نام کرسٹیان مونٹی نیگروہے جس نے اپنی اس کپڑے سے بنی ہوئی خوبصورت گڑیا یعنی بیوی کا نام نتالیا رکھا ہوا ہے۔ نتالیا پہلے بھی ایک بیٹے اور بیٹی کو جنم دے چکی ہے اور گزشتہ دنوں اس نے تیسرے بیٹے کو جنم دیا ہے جس کا نام کرسٹیان اور نتالیا نے سیمی رکھا ہے۔
کرسٹیان کی اس گڑیا سے پیدا ہونے والے بچے بھی گڈے گڑیا ہی ہوتے ہیں تاہم ان کی پیدائش اور دیگر تمام معاملات حقیقی خاتون کے ہاں پیدائش کی طرح کیے جاتے ہیں۔کرسٹیان نے گھر میں ہی لیبر روم بنا رکھا ہے جہاں ’حاملہ‘ نتالیا کو لیجایا جاتا ہے اور ماہر خاتون اس کے ہاں زچگی کرواتی ہے۔
سیمی کی پیدائش کے وقت لیبر روم کی تصاویر کرسٹیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں، جن میں کرسٹیان خود بھی آپریشن تھیٹر والا لباس پہن کر وہاں موجود ہوتا ہے۔ ان تصاویر پر کمنٹس میں صارفین کرسٹیان اور نتالیا کو تیسری بار ماں باپ بننے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔