Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی فتح مبارک۔

ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پاکستانی شہری کے حقوق کا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ’یہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے اور پاکستان کے عوام اس فیصلے کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔

سپریم،کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التواء سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close