Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ نے آئین کے تقدس کو بحال کر دیا : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : جمہوری قوتوں آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئنی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں، عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے تقدس کو بحال کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سازشی قوتوں اور نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو دباؤ میں نہیں آتے، جو قوم کو امید دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کو فخر ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں۔ وکلاء برادری نے عدالت اور چیف جسٹس کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے ہمارے دلوں سے خوف کا بت توڑ دیا۔ ایسا ماحول پیدا کریں، جس میں صاف و شفاف الیکشن ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئنی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close