Featuredخیبر پختونخواہ
پشاور میں دال اور چاول کی قیمتیں 70 روپے کلو تک بڑھ گئیں
چکن اور گوشت کے نرخ تو پہلے ہی آسمان سے باتیں کرتے تھے، ماہ رمضان میں پشاور کے شہریوں کیلئے دالوں کا حصول بھی مشکل ہوگیا، قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے خریدار پریشان ہیں۔
رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے، دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔
چنے کی دال میں 20 روپے اضافہ ہوگیا، 260 روپے کلو فروخت ہونے لگی، 270 روپے کلو والا چاول بھی 70 روپے اضافے سے 340 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی کلو لوبیا 380 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
شہری جو چکن اور گوشت کی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان تھے اب دالوں کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کارروائیوں کے باوجود گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس بار سستے بازار بھی قائم نہیں ہوسکے۔