اسرائیلی پولیس نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
العربيہ نیوز کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اسرائیلی پولیس مے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
Israeli forces, Palestinian worshippers, Al Aqsa Mosque courtyard, today morning – Why? pic.twitter.com/RN68RfVhtU
— Ashok Swain (@ashoswai) April 5, 2023
اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام ہراساں کر رہے ہیں۔ دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا۔
Occupation Forces crunched the sacredness of Al-Aqsa Mosque#الأقصى_في_خطر #القدس #فلسطين #غزة #FreePalestine #Jerusalem#AlAqsaUnderAttack #Gaza pic.twitter.com/TyEBixCPSj
— ساره (@_SA323) April 5, 2023
تین روز سے جاری اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت اور بربریت پر امریکا سمیت عالمی رہنماؤں اور اداروں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔