روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 4 امریکی ڈالر دیکھی گئی اور نئی قیمت 2019 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 142 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 183900 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم سونےکی قیمتوں کے برعکس چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2450 روپے اور 2100.48 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔