چین نے امریکا کے دو اداروں پرپابندیاں لگادیں۔ ہڈسن انسٹیٹیوٹ اورریگن لائبریری اور ان کے ڈائریکٹرز پرعلیحدگی پسند تائیوانی رہنما سائی وینگ کی حمایت کا الزام ہے۔
چین کی خارجہ امورکی وزارت کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے رہنما سائی وینگ سے امریکی ایوان اسپیکرکیون مک کارتھی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے لیے ہڈسن انسٹیٹیوٹ اورریگن لائبریری نے پلیٹ فارم فراہم کیا تھا۔ جس سے ون چائنا کے اصول کی خلاف ورزی ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق یہ بیجنگ کے لیے قابل قبول نہیں۔ چین ان دونوں اداروں سے معاملات پرپابندیاں عائد کررہا ہے۔
اس سے قبل چین نے تائیوان کی صدر کی امریکی کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد تائیوان کے پانیوں میں جنگی جہاز تعینات کر دیےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ جزیرہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے والے پانیوں میں تین اضافی جنگی جہازوں کا پتہ چلا ہے۔ بیان کے مطابق صبح چھ بجے کے آس پاس تائیوان کے ارد گرد پی ایل کے ایک ایئرکرافٹ اور تین جنگی طیاروں کا بھی پتہ چلا ہے۔