Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم کی بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے بی این اے کے بانی کی گرفتاری کے شاندار آپریشن پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور امن کے نئے دور کی آئینہ دار ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو دہشتگرد گلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا دہشتگردگلزارامام عرف شمبے کی گرفتاری بڑا کارنامہ،پروفیشنل ازم ہے،وزیراعظم اور شرکاء نےآئی ایس آئی،اس کے سربراہ کو شاندارکارنامے پر ڈیسک بجاکر شاباش دی۔

شرکا نے کہا یہ اس نوعیت کا آپریشن پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے،یہ آپریشن انٹیلی جنس شعبے میں نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھاجائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close