Featuredپنجاب

وفاقی کابینہ کا اجلاس:کابینہ میں موجودہ ملکی صورتحال میں سخت فیصلے کئے جانے کا امکان

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا، جس میں سخت فیصلوں کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران پر غور ہوگا۔ شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کررہے ہیں۔

بیشتر کابینہ اراکین بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں۔ ریاض پیرزادہ، ساجد طوری، امیر مقام، مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت توانائی ہاشم نوتیزئی وزیراعظم ہاؤس سے اجلاس میں شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی، کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تاہم آن ٹیبل فراہم کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی، آئینی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا جبکہ صدر کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھیجنے کے معاملے پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال میں سخت فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close