Featuredاسلام آباد

انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے سینیٹرزکی تجاویز جمعرات تک طلب کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close