Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

سندھ میں بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج

کراچی: سندھ میں بورڈز کے امتحانات کو آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کی منسوخی کےلیے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ کے نوٹی فکیشنز کو روکنے کےلیے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی، جس کی سماعت بدھ 12 اپریل کو ہوگی۔

درخواست میں بورڈز امتحانات کو آؤٹ سورس کرنے اور کنٹرولنگ اتھارٹی کے خود ساختہ اپنے اختیارات کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے کہ محض چند ہفتے پہلے غیرقانونی اور ناقابل عمل نوٹی فکیشنز سے سندھ کے لاکھوں طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ سمیت تمام بورڈز ذہنی کوفت، تذبذب اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

قبل ازیں سپلا اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے ملاقات میں تمام مسائل کی نشاندہی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکرٹری یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز، سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ایجوکیشن کو بھی تحریری طور پر خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close