Featuredاسلام آباد
عدالت مخالف بیانات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر عہدے سے برطرف
مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے برطرف کردیا
مظفر آباد ہائی کورٹ نے عدالت مخالف بیانات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔
مظفر آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی کے عہدے لیے نااہل قرار دے دیا۔
ہائی کورٹ کے فل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا اور انہیں عدالت سے متعلق بیانات پر قصور وار قرار دیتے ہوئے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی۔