Featuredاسلام آباد
علی امین گنڈا پور مبینہ آڈیو کے ذریعے دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پورکی مبینہ آڈیو ریکار ڈنگ کےذریعےدھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کوجوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان کی عدالت پیش کیا گیا۔علی امین گنڈا پورکےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا تھا۔
قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی تاہم علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد اور بھکر میں درج مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔