Featuredسندھ

عمران نیازی کیلئے غیر ملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے ایک میں بیان میں کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کےمضراثرات مرتب ہوں گے۔

شازیہ مری کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیرجمہوری عمل تھا۔صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملکی وحدت خطرےمیں ڈالنے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعدعمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے سیاسی استحکام آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close