Featuredسندھ

کے الیکٹرک کیخلاف عدالت کا بڑا حکم

بجلی کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران سٹی کورٹ نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا، متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں متاثرہ شہری کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اپنایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018ء کو واقعہ پیش آیا، جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے ان کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں، کےالیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کی رقم 30 یوم میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close