Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کیا ہے تو کیسے جاری کر سکتے ہیں

سپریم کورٹ،پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے فنڈزدینے سے منع کیا ہے توکیسے جاری کر سکتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نےحکومت کو فنڈزجاری کرنے سے روک دیا ہے،وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈزجاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں، حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close