چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کیلئے روس کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
ثمرقند میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں چنگانگ نے کہاکہ چین دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہیے اور قانون سازی اور عوام کے درمیان تبادلوں کو گہرا کرنا چاہیے۔