Featuredکھیل و ثقافت
پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو دھول چٹادی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اوور میں 94 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کیوی کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم 15 اور ڈیرل مچل 11 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔