کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علی زیدی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے دفتر سے علی زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق دفتر پر غیر قانونی چھاپے اور صوبائی صدر کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے صدر علی زیدی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، ظلم اور جبر کا یہ نظام کسی طور قبول نہیں #آئین_بچاؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/TTD16ECiRU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2023
ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلکار جاتے وقت دفتر کچھ افراد کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔