سوڈان میں پیرا ملٹری فورسنے سرکاری فوج پرحملہ کردیا۔
سرکاری فوج حکام کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری آر ایس ایف نے ہمارے کئی ٹھکانے نشانہ بنائے ہیں۔
پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسزکا کہنا ہے کہ عام شہری نشانہ نہیں بنائے جارہے، عوام سرکاری فوج کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔
اس کےعلاوہ سوڈانی ریپڈ فورسز نے خرطوم ائیرپورٹ پرقبضے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔ہم نے مروئے فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خرطوم ہوائی اڈے سے دھواں اٹھتا نظرآرہا ہے۔