Featuredسندھ

محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں عید کے دنوں میں مطلع صاف اورکہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔موسم گرم ہی رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں بارشوں سے متعلق منگل سے پیشگوئی کررکھی ہے۔جبکہ عید پربھی بارش کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے ۔جبکہ شہرلاہورمیں آج مطلع ابرآلود ہے ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر بارش کاامکان ہے۔مری،گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،لاڑکانہ،دادو اور گردونواح میں گرد آلوائیں چلنے کا امکان ہے۔چترال،دیر،سوات،مانہسرہ،ایبٹ آباد،مردان،پشاورمیں بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close