Featuredسندھ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا، انہیں ہفتہ کے روز ایک سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم پی ٹی آئی دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری میں پیر کو ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤن اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔

مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی،علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنماء کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، کارکنان نے علی زیدی کو لانے والی بکتر بند پر پھول نچھاور کئے،علی زیدی کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی شدید نعرے بازی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close