Featuredدنیا

سعودی عرب میں عیدالفطر ہفتے کو ہونے کا امکان

سعوی گزٹ کی رپورٹ میں بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک بروز جمعرات کو شوال کا چاند نظر کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی میں قائم فلکیاتی ادارے نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیش گوئی فلکیاتی معلومات پر مبنی ہے اور عید کی تاریخ کی تصدیق متعلقہ حکام نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر ہی کریں گے۔

جمعرات کو چاند دیکھنا عرب ممالک اور اسلامی دنیا میں کہیں سے بھی کھلی آنکھ سے ممکن نہیں۔ لیبیا سے شروع ہونے والے مغربی افریقہ کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر بیشتر عرب ممالک میں ٹیلی اسکوپ کے ذریعے جمعرات کو چاند دیکھنا ممکن نہیں ہے اور اس لیے غالب امکان ہے کہ عیدالفطر ہفتے کو ہو گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں عید الفطر پر طوفان اور شدید بارش کا امکان ہے،سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے کہا کہ عید الفطر کے پہلے 2 دنوں میں موسم کی صورتحال خراب رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو کر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل کو ختم ہوگا۔ پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہو گی۔ موسم کی یہ صورتحال عید الفطر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عید الفطر کے دنوں میں موسمی عدم استحکام کے باعث بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو گی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف،مشرقی علاقہ میں موسم ابر آلود رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close