Featuredتجارت

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2005 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 217400 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 257 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 186385 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم سونےکی قیمت بڑھنے کے برعکس فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں برقرار رہیں، جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 2530 روپے اور 2170 روپے کی سطح پر مستحکم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close