Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے ، وزارت دفاع کی درخواست
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے
اسلام آباد: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی ہے۔
وزارت دفاع نے سر بمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔
وزارت دفاع کی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے اور ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔
وزارت دفاع کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔