Featuredاسلام آباد
عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں حتمی دلائل کیلئے 5 مئی کی تاریخ مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر حتمی دلائل کیلئے سماعت کی تاریخ 5 مئی مقرر کردی جبکہ میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں بھی توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخوست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران خان کی پٹین واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التواء ہونے پر درخواست واپس لینے کی استدعا کی جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حتمی دلائل کیلئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی جبکہ میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں بھی 5 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ جب ایک فورم پر معاملہ زیر التواء ہے تو کیا دوسرے فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے؟، کیا ایک فورم سے درخواست واپس لیکر دوسری کی پیروی کی جاسکتی ہے؟۔
وکیل نے جواب دیا کہ کیس اس عدالت میں تھا مگر لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔