Featuredاسلام آباد

کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی میں 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کاالیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے وکیل قیصرامام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن حکام اور دیگر امیدواروں کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قراردینےکی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close