پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، صرف جنگل کا قانون ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اب مکمل فسطائیت پھیلی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار بیان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے لکھا کہ جس طرح سے ہم بنانا ری پبلک بننے جا رہے ہیں، پاکستان میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے اور صرف جنگل کا قانون ہے، یہ واضح ہے دہشت گردی کے اس دور کو PDM کی کٹھ پتلیوں نے نہیں بلکہ ایک اور طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا ہے جو خود کو مکمل طور پر قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔
The way we have descended into becoming a banana republic where there is no Rule of Law & only law of the jungle, it is clear that this reign of terror is not controlled by PDM puppets but by another force that sees itself totally above the law. Our ppl are abducted & afterwards
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2023
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ایک ایف آئی آر میں ضمانت مل جاتی ہے، دوسری ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے۔ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بنی گالہ کا نگراں، زمان پارک کا باورچی، سوشل میڈیا کے اظہر مشوانی، وقاص اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن – سب کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔
sham FIRs are registered. As bail in one FIR is granted, another FIR pops up. I have over 145 FIRs against me. Its a circus of FIRs. My Bani Gala caretaker, my Zaman Park cook, our social media's Mashwani, Waqas & my security incharge Ghumman – all abducted & tortured to try &
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2023
عمران خان نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو ایک دھوکہ دہی کے مقدمے میں ضمانت مل گئی، ایک اور ایف آئی آر سامنے آئی ، پولیس اسے لاہور لے گئی۔ راستے میں اسکے بیمار پڑنے، ہسپتال لے جایا گیا اور صحت یاب ہونے سے پہلے ہی وہاں سے نکال دیا گیا، ملک میں اب مکمل فسطائیت پھیلی ہوئی ہے۔