Featuredتجارت

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 امریکی ڈالر کم ہو کر 1974 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 216850 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قدر 185914 روپے ہو گئی۔

تاہم سونےکی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 2530 روپے اور 2170 روپے کی سطح پر استحکام دیکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close