پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کا معاملہ ،ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےامیدواروں نے کاغذ واپس نہیں لئے،امیدواروں کوٹکٹیں جاری نہیں کی جائےگی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔