Featuredسندھ

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

کراچی: عدالت نے پولیس کی جانب سے علی زیدی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی۔
بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close