سیاسی جماعتوں کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی تو عدالتی احکامات کے حوالے سے غور کیا جاسکتا ہے
اسلام آباد: سیاسی جماعتوں نے عدالت سے مزید وقف مانگا تاہم اب کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لے گی کیونکہ عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی تو عدالتی احکامات کے حوالے سے غور کیا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے اج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل نے ان چیمبر ملاقات کی جس میں حکومت اور تحریک انصاف کے رہنما کے درمیان رابطہ کا بتایاگیا۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رابطوں میں توقف کیا جا رہا ہے، اکثر سیاسی رہنما عید کے باعث اپنے آبائی علاقوں میں ہیں حکمنامہ
رہنماوں کی مزید ملاقات 26 اپریل کو ہوگی۔ جس کی وجہ سے کیس کی مزید سماعت 27:اپریل کو ہوگی۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو چار بجے تک کا وقفہ دیا تھا، سیاسی جماعتوں نے عدالت سے مزید وقف مانگا تھا تاہم اب کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔