مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں سے نہیں
مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!
مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2023
ن لیگ کی سینیئر نائب صدر نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا ہے جب ان کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو حلیف جماعتوں کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسی سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
مریم نواز ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں۔