سرکاری چھٹی کے روزبھی وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورمیں بھرپورسیاسی مصروفیات جاری ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اورقانونی ماہرین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیراعظم سےملاقات کرنےوالوں میں سعدرفیق، ایاز صادق،اعظم نذیر تارڑ، ملک احمد خان اورلیگی رہنما شزا فاطمہ،سابق وفاقی وزیرقانون زاہدحامداوراٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان شامل ہیں۔
ان ملاقاتیں دوران وزیر اعظم نے لیگی رہنمائوں قانونی ماہرین سے ملکی سیاسی و آئینی صورتحال اورملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانےکےکیس سےمتعلق تفصیلی مشاورت کی۔
یا درہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے تھے کہ مذاکرات میں ہٹ دھرمی نہیں ہو سکتی، دو طرفہ لین دین سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں، گزارش ہو گی کہ پارٹی سربراہان عید کے بعد نہیں آج بیٹھیں، ایک ہی نکتہ ہے اس پرمل کر بات کریں۔