Featuredاسلام آباد

پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے: وزیر خارجہ

ایران اور سعودیہ کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے

پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close