Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم کی جماعتیں الیکشن سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کیخلاف مہم چلا رہی ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے اقتدار میں رہنے کے لیے فوج سے عدلیہ تک سب کو متنازع بنا دیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تمام اداروں کو متنازع بنا کر اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔ یہ جماعتیں الیکشن سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کس قانون کے تحت حکم دے کہ انتخابات نہیں ہوسکتے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو واحد صورت سری لنکا ماڈل پر عمل کرنا ہو گا۔ عوام اپنے حقوق سر نڈر نہ کریں۔ پاکستان کے عوام اشرافیہ کی پاکستان کو برما یا شمالی کوریا بننے کی خواہشوں پر پانی پھیر دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جب وزیر اعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو ریلیز کی گئیں تو ہم نے سپریم کورٹ سے بار بار درخواست کی کہ یہ سلسلہ تباہ کن ہے۔ اگر ملک کے وزیر اعظم کا دفتر اتنا غیر محفوظ ہے کہ وہاں ہر میٹنگ کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے تو باقی کون محفوظ ہو گا؟ایجنسیوں کا یہ کردار کس مہذب ملک میں ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ درخواست مہینوں گزرنے پر بھی ابھی تک سپریم کورٹ میں نہیں لگی،اب جج،سیاستدان، سرکاری ملازم حتیٰ کہ گھریلو خواتین بھی اس تھرڈ کلاس سوچ کا شکار ہیں اور کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ فئیر ٹرائل لا کے تحت ایسی غیر قانونی فون ٹیپنگ کی سزا 3 سال قید ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close