Featuredسندھ

سازش کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں

نوڈیرو : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازش کرنے والوں کی کوشش ہے کہ صرف پنجاب میں پہلے الیکشن کروایا جائے۔

نوڈیرو میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اداروں میں تقسیم نظر آرہی ہے۔ پارلیمان اور عدلیہ دونوں ایک دوسرے کے فیصلے نہیں مان رہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانون بننے سے پہلے ہی عدلیہ کہتی ہے کہ نہيں مانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مخالفین اور اتحادیوں کو مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی مشکلات ہیں، بحران ہے، عام آدمی کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سازش کرنیوالوں کی کوشش ہے کہ صوبہ پنجاب میں پہلے الیکشن کروائے جائیں۔ پنجاب کے الیکشن ہوگئے تو اس کا اثر باقی صوبوں پر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے الیکشن والوں کی سوچ مخصوص سیاست ہے۔ پیپلز پارٹی نے آئین اور صوبہ کےحقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئیں ایسا حل نکالیں جس کا فائدہ پارلیمان، جوڈیشری کو بھی ہو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایسا نہ ہو لڑائی سے جمہوریت، معیشت اور وفاق کو بھی نقصان ہو، آئیں بات چیت کے ذریعہ اپنے مسئلےحل کریں اور ملک کو بڑے نقصان سے بچالیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close