Featuredاسلام آباد

اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا: مریم اورنگزیب

آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے بھگتنا پڑتے ہیں

اسلام آباد: عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ “جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ بے شرم تم نے باجوہ کے کہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخواہ کے عوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، انکی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں، تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے کی ترجمان بن گئیں، آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close