کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے
کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے جبکہ شہرکا پارہ 38 ڈگری سے تجاوزگرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی جزوی لہر3 روزتک برقراررہ سکتی ہے، سمندری ہوائیں دوپہر کے وقت بند اوبلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلے گی جبکہ ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ دیہی سندھ کے ضلع مٹھی میں پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اتوارکوشہرمیں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیرفعال رہیں اور بلوچستان کی گرم وخشک شمال مشرقی ہوائیں شہر پراثراندازرہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر38.7، پی اے ایف بیس فیصل پر38.5جبکہ پی اے ایف بیس مسرورپر35.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہے گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک بڑھنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔