Featuredاسلام آبادکشمیر

آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار

 اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب تک کابینہ کی تشکیل روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار ہوگئی، اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب تک کابینہ کی تشکیل روک دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور، ن لیگ کے وقار نور کو ابھی تک وزارت کا قلمدان ملا ہے، وزراء کو محکموں کی الاٹمنٹ پر پی ڈی ایم بھی اختلافات کا شکار ہے۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک نے متفقہ طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کیا تھا۔

12 اراکین اسمبلی پر مشتمل پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک حکومت میں شامل ہوچکا ہے۔

اسپیکر اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار پیپلز پارٹی کےچوہدری لطیف اکبر کو بنایاجانا تھا۔

پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close