Featuredاسلام آباد

عمران خان کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،فیصلہ کل اتحادیوں کے اجلاس میں ہوگا

سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملہ ،وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورمیں سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی وآئینی صورتحال اورکل اتحادیوں کے ساتھ مذاکراکت کےلیے سجائی بیٹھک پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا معاون خصوصی خواجہ سعد رفیق سردار ایاز صادق اعظم تارڑ ملک احمد اور احد چیمہ بھی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف کو سپریم کورٹ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں کے اجلاس کا ایجنڈہ فائنل کرلیا گیا ہےجبکہ تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کرنے یا نا کرنےکا فیصلہ اتحادیوں کی بیٹھک میں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کا مستقبل میں بائیکاٹ کرنا ہے یا پھر اس میں فریق بننا ہے اس کا بضابطہ فیصلہ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close