Featuredاسلام آباد
خانہ جنگی کا شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کا عمل جاری ہے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خانہ جنگی کا شکار سوڈان سے پاکستانیوں کےمحفوظ انخلا کا عمل جاری ہے، دو سو گیارہ مزید پاکستانیوں پر مشتمل قافلہ خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچ گیاہے۔
وزیرخارجہ کے مطابق تقریباً پانچ سو پاکستانیوں پرمشتمل پہلا قافلہ ایک روزقبل خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچا تھا، اوراب تک سات سوسے زائد محصور پاکستانیوں کو بحفاظت جدہ لےجانےکیلئےسوڈان کی بندرگاہ پہنچایا جاچکا ہے۔
وزیرخارجہ کا پاکستانیوں کےانخلاء میں معاون تمام دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب سےاظہار تشکر بھی کیا ہے ۔