Featuredاسلام آباد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں عدالتی نوٹس جاری ہونے پرعمران خان کی جانب سے نظرثانی اپیل دائرکی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں عمران خان کے وکیل گوہرعلی پیش ہوئے۔

تھانہ مارگلہ کےتفتیشی افسرصغیرعلی ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے۔عمران خان کےوکیل گوہرعلی خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

وکیل گوہرعلی خان نےکہا کہ کیس میں نعیم پنجوتھا نے پیش ہونا ہےجو اس وقت لاہورہیں۔گوہرعلی نےاستدعا کی کہ عمران خان کے وکیل آج دستیاب نہیں،سماعت ملتوی کی جائے۔

بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close