وزیراعظم شہبازشریف کا رسالپور پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کہا، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر کوشش کی جائے گی،جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں سے دوطرفہ مفادات کی بنیادپرمثبت تعلقات چاہتےہیں،اس وقت دنیا کوموسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے ملکرکام کرنے کی توفیق دے۔
وزیراعظم نے کہا مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہیں گی،پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں ۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم شہبازشریف کوسلامی دی۔
شہبازشریف نے مزید کہا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے،مودی سرکار نے اگست2019 سے کشمیرکوجیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیامیں امن کا قیام ناممکن ہے۔